November 16, 2026

بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے

20250410_183158

بہاولنگر ( )
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بہاولنگر کا اچانک دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر شوکت علی وٹو بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، ڈینگی وارڈ، اور ادویات کی فراہمی کے مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں صفائی، موجود ادویات، طبی عملے کی موجودگی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اور ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے ڈینگی وارڈ میں حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ وبا سے بچاؤ ممکن ہو۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایم ایس کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔