November 16, 2026

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر

20250410_183158

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کے انتظامی اختیارات کے استعمال کیخلاف آئینی درخواست پر سماعت

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے میاں دائود ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست پر سماعت کی

لاہور ہائیکورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان

جی جواب جمع ہو چکا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے تسلیم کر لیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

یہ افسوسناک ہے کہ لاہور ہائیکورٹ جیسا ادارہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا دفاع بھی کر رہا ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ

جب تک ہائیکورٹ کے ملازمین کے رولز نہیں بنیں گے،ز ایسا ہی چلے گا، جسٹس مندوخیل

لاہور ہائیکورٹ نے تسلیم کیا ہے کہ بعض ملازمین کو پسند ناپسند کی بنیاد پر لاکھوں کروڑوں روپے تقسیم کئے گئے، میاں دائود ایڈووکیٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آفس میں تعینات ایک ایک ملازم کو ایڈوانس انکریمنٹ کی آڑ میں لاکھوں، کروڑوں روپے دیئے گئے، میاں دائود ایڈووکیٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آفس کے ایک افسر کو ایک کروڑ روپے تک ایک ہی دن میں نوازا گیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

لاہور ہائیکورٹ کے جواب کے مطابق ایک شخص کیلئے ایک ہی دن تین تین نوٹیفیکشنز ہوئے، جسٹس حسن اظہر رضوی

ہمیں اپنے اختیارات کو ہضم کرنا چاہیے جسٹس جمال مندوخیل

لاہور ہائیکورٹ نے جواب میں الزامات سے انکار نہیں کیا، حسن اظہر رضوی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواستگزار کے الزامات کو بظاہر تسلیم کر لیا ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی

صرف یہی نہیں بلکہ آئینی درخواست کے پیراگراف 5 کا تو جواب ہی نہیں دیا گیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

جسٹس محمد علی مظہر نے آئینی درخواست کا پیراگراف 5 خود پڑھا

آئینی درخواست کا پیراگراف 5 لاہور ہائیکورٹ کے 2 سینئر افسران سے متعلق ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ

دونوں افسران کیخلاف کرپشن کی بنیاد پر ریگولر انکوائری کے بعد سخت سزا کی سفارش کی گئی، میاں دائود ایڈووکیٹ

انہی دونوں افسران نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل اپنے خلاف سفارشات ختم کرا لیں، میاں دائود ایڈووکیٹ

دونوں افسران نے اپنے خلاف سفارشات ختم کرانے کے بعد فائل بھی گم کرا دی، میاں دائود ایڈووکیٹ

دونوں افسران شہباز اشرف اور شہباز انور جو ایک دن قبل قابل سزا تھے، انہیں بھی آخری دن چیف جسٹس نے ایڈوانس انکریمنٹس دیئے، میاں دائود ایڈووکیٹ

یہ صورتحال تو افسوسناک ہے، جسٹس محمد علی مظہر

ہماری عدلیہ ہمارا سونا ہے، اگر سونا ہی زنگ پکڑنے لگے تو لوہے کا کیا قصور درخواست گزار

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آفس کا ایک ملازم ایسا ہے جس کی تنخواہ مسلسل ایڈوانس انکریمنٹس ملنے کے بعد ہائیکورٹ کے جج کے برابر پہنچ چکی ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ

ایڈوانس انکریمنٹس کے اصول نے لاہور ہائیکورٹ کے تمام ملازمین کے سروس سٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ

جو ملازم چیف جسٹس آفس میں تعینات ہونے سے رہ گیا، اسکی تنخواہ ہمیشہ کم ہی رہے گی، میاں دائود ایڈووکیٹ

درخواست میں شواہد صرف لاہور ہائیکورٹ سے متعلق ہیں جسٹس محمد علی مظہر

بہتر ہوگا درخواست کو صرف لاہور ہائیکورٹ تک محدود رکھیں، جسٹس محمد علی مظہر

آئینی بنچ کی درخواستگزار کو درخواست میں ترمیم کی ہدایت

آئینی بنچ کی توجہ لاہور ہائیکورٹ کے جواب کے پیراگراف ایک کی طرف دلوانا چاہتا ہوں، درخواستگزار میاں دائود ایڈووکیٹ

میری درخواست اور اسکے ساتھ منسلک شواہد قابل سماعت تھے تب ہی تو آئینی بنچ نے نوٹس کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ

درخواست کے ساتھ آپ نے کم شواہد لگائے تھے لیکن لاہور ہائیکورٹ نے جواب میں سارے شواہد لگا دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے جواب کے پیراگراف ایک میں آئینی بنچ کی طرف سے نوٹس کرنے کو بھی بہت برا منایا ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ

لاہور ہائیکورٹ نے اتنا برا منایا کہ مطالبہ کیا ہے کہ درخواست گزار میاں دائود کو درخواست دائر کرنے پر جیل میں ڈالا جائے، میاں دائود ایڈووکیٹ

تو پھر میاں صاحب دوسری آپشن کے بارے میں کیا خیال ہے، جسٹس جمال مندوخیل کا میاں دائود سے مسکراتے ہوئے استفسار

اس بنچ کا ہر حکم سر آنکھوں پر، میاں دائود ایڈووکیٹ کا جسٹس جمال مندوخیل کو جواب

آئندہ سماعت پر اسکا جائزہ لیں گے، سربراہ آئینی بنچ جسٹس امین الدین خان

لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے کون وکیل پیش ہوا ہے؟ جسٹس شاہد بلال حسن کا استفسار

لاہور ہائیکورٹ نے الگ سے وکیل نہیں کیا، پنجاب حکومت کے وکیل کو ہی معاونت کی ہدایات ہیں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلیغ الزمان

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تو سپریم کورٹ کی معاونت کیلئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ اپنے دفاع کیلئے الگ سے وکیل کرے، جسٹس شاہد بلال حسن

عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی