November 16, 2026

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ یوم یک جہتی فلسطین کے موقع پر پورے ملک

IMG-20250411-WA0284

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
یوم یک جہتی فلسطین کے موقع پر پورے ملک کی طرح فیصل آباد میں بھی مختلف تنظیمات نے احتجاجی ریلیاں نکالیں۔فضا اسرائیل مردہ باد اور الجھاد الجہاد کے نعروں سے گونجتی رھی۔جامعہ نعمان بن ثابت اور المصطفے فاونڈیشن کے زیرانتظام احتجاجی ریلی نکالی گی جسکی قیادت چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔سرپرست اعلی علامہ پیر محمد اشرف شاد ترابی۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد نے کی۔دیگر راہنماؤں میں محمد علی کلاسن۔مداح حسین مصطفائی۔ابرار ضیاء۔رانا نعمان نومی۔اویس مصطفائی۔صاحبزادہ عطا المصطفے ترابی۔علامہ مزمل حسین۔اور احباب محبت کی کثیر تعداد موجود تھی۔مقررین نے کہا کہ متفقہ طور پر مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے جہاد کا فتوی دے دیا ھے اب کوئی حیلہ عذر باقی نھیں رھا۔پاک افواج۔اور حکومت پاکستان سرکاری سطح پر اعلان جہاد کریں۔یہود ونصاری نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی۔نسل کشی سے بھی آگے کام چلا گیا ھے۔اب وقت آگیا ھے کہ کفار کو سبق سیکھایا جائے۔عالم اسلام پر جو اس وقت مصیبت ھے اسکے ذمہ دار حکمران طبقہ ھے۔جو بزدل اور نااہل ھے۔