فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کلاسن کی رپورٹ۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی تباھی کے بعد
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کلاسن کی رپورٹ۔
فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی تباھی کے بعد آخر پاکستانی علمائے کرام کو بھی ھوش آگیا اور تمام مسالک کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر جہاد کا فتوی دے دیا ھے جس سے پاکستان میں فلسطنیوں کے ساتھ پاکستانیوں کی محبت مزید بڑھ گی ھے اور بائیکاٹ کے ساتھ احتجاج میں بھی شدت آتی نظر آرھی ھے۔آج جمعہ مبارک کے بعد۔جماعت اہل سنت۔جماعت اسلامی۔تحریک لیبک پاکستان۔جمعیت علمائے پاکستان۔جمعیت علمائے اسلام۔مختلف این جی اوز۔المصطفے فاؤنڈیشن۔متحدہ خدمت خلق۔الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن۔دینی مدارس اور تاجر تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کررکھا ھے۔غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے پوری دنیا خاص طور پر غیر مسلم ممالک صدائے احتجاج جاری ھے۔لیکن اسرائیل اور اسکے حمایتی شیطانی طاقتیں کسی کو خاطر میں نہیں لارھی۔دراصل اس کا حل جہاد ہی ھے۔کفار کو جہاد کے ذریعے ھی ظلم وزیادتی سے روکا جاسکتا ھے