میلسی ( . بیو رو چیف )آج کے طلبہ کل کا روشن پاکستان ہیں۔
میلسی ( . بیو رو چیف )آج کے طلبہ کل کا روشن پاکستان ہیں۔ڈی ای او مہر محمدجاوید۔تفصیل کے مطابق میلسی کے نواحی علاقہ احمد پور کے گورنمنٹ ایلمنٹری سکول احمد پور میں سالانہ تقریب رزلٹ تقسیم انعامات کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وہاڑی مہر محمد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم آج کے دور میں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس کے بغیر جینا مشکل بلکہ ناممکن ہے ملکی ترقی میں اساتذہ کا کردار جسم میں روح کا ہے آج کے طلبہ کل کا روشن پاکستان اور تابناک مستقبل ہیں تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی حافظ یاسر عرفات نے شجر کاری مہم کا افتتاح پودا لگا کر کیااور کہا کہ ماحول کا صاف ستھر ا ہونا درختوں کے مرہون منت ہے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میاں آصف اقبال نے د اخلہ مہم کی ابتدا کرتے ہوئے نرسری کے طالب علم کو اپنے ہاتھ سے داخل کیاہیڈ ماسٹر مہر ریاض احمد نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے طلبا اور اساتذہ کے فرنیچر اور کلاس روم کی کمی پوری کرنے کی طرف افسران بالا کی توجہ مبذول کرائی علاقہ معززین نے تقریب میں بھر پور شرکت کی راؤ محمد ارشدمصطفی نے بچوں میں نقد انعامات تقسیم کیے اور مخیر حضرات کے تعاون کو سراہاجنہوں نے ایک لاکھ روپے کی خطیر رقم سے بچوں میں یونیفارم تقسیم کیں بعد میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے افسران بالا اور علاقہ معززین نے بچوں میں ا نعامات تقسیم کیے اور آئندہ ہیڈ ماسٹر کی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار کیااور تعاون کی یقین دہانی کرائی سکول کے اساتذہ مرید عباس الماس،حافظ آصف یاسر،مہر عطا محمد راؤ قربان علی،راؤ عامر علی،محمد مستقیم اور محمد شاہد سلیم بی ای ٹی کی خدمات کو خاص طور پر داد تحسین پیش کی۔