November 16, 2026

پنجاب کلچرل ڈے 14اپریل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس

20250410_183158

پنجاب کلچرل ڈے 14اپریل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس

بہاولنگر () پنجاب کلچرل ڈے 14اپریل کی تقریبات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران، تمام تحصیلوں کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں کلچرل ڈے کے انتظامات، تقریبات کی ترتیب اور ان کے مؤثر انعقاد کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے تمام تقریبات کو بھرپور انداز میں منظم کیا جائے، جن میں علاقائی ، ثقافتی نمائشیں اور دیسی پکوان شامل ہوں۔
انہوں نے تمام تحصیلوں کے افسران کو ہدایت دی کہ اپنے اپنے علاقوں میں پروگرامز کے انتظامات کو حتمی شکل دیں اور عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے دوران تمام متعلقہ افسران نے اپنی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔۔