November 16, 2026

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر اسسٹنٹ

20250406_202130

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جلیل الرحمن خان انجم کی زیر نگرانی ہارون آباد میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انچارج سول ڈیفنس ارشد حمید سندھو چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس عرفان الحق کی قیادت میں ہارون آباد میں گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےمتعدد دوکان داروں کو گرفتار کر کر تھانہ سٹی ہارون آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کرایہ اور مختلف ایجنسیوں کو چیک کیا گیااس موقع پر چیف انسٹرکٹر عرفان الحق نے اے ڈی۔ بہاولنگر عظمت علی مدنی زاہد حسین انجم کے ہمراہ مختلف ایل پی جی ایجنسیوں کے دورے کر کے آگ سے بچاؤ کے آلات کا معائنہ کیا۔ سیفٹی آلات کی کمی اور آلات صحیح کام نہ کرنے پر ایک ایل پی جی ایجنسی کو سیل کیا گیا جبکہ مختلف مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انسٹرکٹر عرفان الحق کا جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سےچکہنا تھا کہ کسی بھی ایل پی جی دکاندار کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو کوئی بھی غیر قانونی ری فلنگ کرتے ہوئے پایا گیا اس پر ایف ائی آر دی جائے گی ساتھ ہی دکان بھی سیل کی جائے گی تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے