سامارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی ضمنی الیکشن این اے 213 ایم پی اے نوابزادہ محمد تیمور ٹالپور صاحب کی
سامارو رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ضمنی الیکشن این اے 213
ایم پی اے نوابزادہ محمد تیمور ٹالپور صاحب کی والدہ محترمہ صباء ٹالپور ضمنی الیکشن (17 اپریل ) کے حوالے سے سامارو میں سابق ٹاؤن کمیٹی چیئرمین رفیق احمد قائم خانی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شہر کے وارڈ 250 میں پیدل ورک کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹاؤن چیئرمین محمد رفیق قائم خانی اور سامارو پی پی پی کے رہنماؤں نے شہر کے وارڈ 250 میں نیشنل اسمبلی کی امیدوار این اے 213 میڈم صبا تالپور اور سابق ایم این اے مرحوم نواب یوسف تالپور کی اہلیہ کے لیے پیدل ورک کیا، مختلف برادریوں سے ملاقات کی اور 17 اپریل کے انتخابات میں پی پی پی کے نشان تیر پر مہر لگا کر کامیاب کرنے کے لیے عوام کو امادہ۔ اس موقع پر عمان عمر قائم خانی، مولوی غلام مصطفیٰ صابری، جہانزیب سرتاج قائم خانی، پیپلز پارٹی کے تعلقہ انفارمیشن سیکرٹری ڈاتر بخش سینھڑوں، ظہیر قائم خانی، عبدالستار راجپوت شہزادہ سلیم غوری عدیل عمر قائم خانی جاوید برگڑی عبدالرحمن قائم خانی رئیس غلام حسین برگڑی اور شہر کے دیگر معززین موجود تھے۔
جنہوں نے ورڈ 250 میں گھر گھر جا کر ورک کیا 17 اپریل کو محترمہ صباء ٹالپور صاحبہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عزم کا بھرپور اظہار کیا سابقہ چیئرمین رفیق احمد قائم خانی مولوی غلام مصطفی صابری داتر بخش سینھڑوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مرحوم نواب یوسف ٹالپور صاحب نے ہمیشہ سندھ کے لیے اواز بلند کی ہے اور سندھ کے پانی کے لیے آواز بلند کی ہے اور کہا 17 اپریل کو ایک ہی نشان تیر کا نشان جیت کا نشان نعرے بازی بھی کیے