November 16, 2026

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ہارون آباد میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

20250406_202130

اب رخ کرتے ہیں ہارون آباد کا

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر ہارون آباد میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انچارج سول ڈیفنس ارشد حمید سندھو کی زیرے نگرانی
چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس عرفان الحق کی قیادت میں ہارون آباد میں گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رانا ساجد گیس سنٹر 50 والا روڈ اور صفدر گیس سینٹر ضیاء شہید لوڑ موقع سے گرفتار کر کر تھانہ سٹی ہارون آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کرایہ

اور مختلف ایجنسیوں کو چیک کیا گیا
اس موقع پر چیف انسٹرکٹر عرفان الحق نے اے ڈی۔ عظمت علی مدنی کے ہمراہ مختلف ایل پی جی ایجنسیوں کے دورے کر کے آگ سے بچاؤ کے آلات کا معائنہ کیا۔ سیفٹی آلات کی کمی اور آلات صحیح کام نہ کرنے پر ایک ایل پی جی ایجنسی کو سیل کیا گیا جبکہ مختلف مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لئے محتاط رہنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر چیف انسٹرکٹر عرفان الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایل پی جی دکاندار کو عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو کوئی بھی غیر قانونی ری فلنگ کرتے ہوئے پایا گیا اس پر ایف ائی آر دی جائے گی ساتھ ہی دکان بھی سیل کی جائے گی تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے