ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر تحصیلدار میڈم ماہ نور نے گورنمنٹ ہائر
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر تحصیلدار میڈم ماہ نور نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول خٹ کلے میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا
نوشہرہ ( سید گوہر شاہ )
میڈم ماہ نور مختلف انتظامی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے امتحانی مرکز میں سیکیورٹی کے مجموعی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی، امتحانی عملے کی حاضری، طلباء کے لیے دستیاب بنیادی سہولیات، اور نقل کی روک تھام کے سلسلے میں کیے گئے عملی اقدامات کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ امتحانی ماحول کو ہر ممکن حد تک منظم، پُرامن اور شفاف بنایا جائے تاکہ طلباء بغیر کسی ذہنی دباؤ کے امتحانات دے سکیں۔تحصیلدار نوشہرہ نے والدین، اساتذہ اور طلباء سے بھی اپیل کی کہ وہ امتحانات کے دوران ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے تعلیمی فضا کو مثبت اور سازگار بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اس بات کے لیے پرعزم ہے کہ طلباء کو ایک محفوظ، باوقار اور سہولت بخش تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اعتماد، سکون اور دیانت داری کے ساتھ امتحانات میں حصہ لے سکیں۔