فقیروالی (نامہ نگار)فقیروالی میں جہاں علم و
فقیروالی (نامہ نگار)فقیروالی میں جہاں علم و عرفان کی روشنیاں بکھری ہوئی ہیں، وہیں ایک روشن چراغ پیر سید انوالحسن شاہ کی صورت میں اپنی روحانی روشنی پھیلا رہا ہے۔ آپ کا شمار علاقے کی جانی پہچانی روحانی شخصیات میں ہوتا ہے پیر سید انوالحسن شاہ صاحب نہ صرف سلسلہ قادریہ سے وابستہ ہیں بلکہ عوام الناس میں اپنی درویش صفت طبیعت، عاجزی، اور خدمت خلق کے جذبے کی وجہ سے بے حد محبوب ہیں۔ آپ کی مجلس میں بیٹھنے والے افراد نہ صرف دل کی تسلی پاتے ہیں بلکہ روحانی سکون اور اللہ کی قربت بھی محسوس کرتے ہیں فقیروالی کے عوام کا کہنا ہے کہ پیر صاحب کی دعائیں بیماروں کے لیے شفا، دل گرفتہ لوگوں کے لیے تسکین، اور گمراہوں کے لیے ہدایت کا سبب بنتی ہیں۔ آپ کا معمول روزانہ نماز باجماعت، درود و وظائف، اور زائرین کی روحانی تربیت پر مشتمل ہے۔
روحانیت کے اس چراغ نے نہ صرف مقامی بلکہ اردگرد کے علاقوں سے بھی عقیدت مندوں کو اپنی طرف کھینچا ہے۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ پیر سید انوالحسن شاہ صاحب فقیروالی کی عظیم روحانی شناخت بن چکے ہیں