سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر
سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 57 افسران کو رینک لگانے کی تقریب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں، اہلخانہ کی بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت، آئی جی پنجاب و سینئر پولیس افسران کی ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد۔ گذشتہ سوا دو سال میں 1533 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ رواں ماہ کے آخر میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر مزید ترقیوں کیلئے دوبارہ پروموشن بورڈ کا اجلاس، جبکہ جمعرات کو سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہو گا۔ رواں سال مختلف رینکس پر مجموعی طور پر 4500 کے قریب پروموشنز کی جائیں گی۔
پروموشنز اور ویلفیئر کے جواب میں شہریوں کی بے لوث خدمت، بے خوف حفاظت کریں، جدید ٹیکنالوجی، ایڈوانس انفارمیشن کا استعمال، بہترین سروس ڈیلیوری، انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور