November 16, 2026

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ. ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا

IMG-20250409-WA0292

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ. ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا چیچہ وطنی روڑ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد دوکانیں سیل اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا….

تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں، تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے،شہر میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، سب تاجروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا، مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب کو جیل بھیجا جائے گا، تاجر قانون کی پاسداری کریں تاکہ شہر کے بازار کھلے ہوں اور عام آدمی کو بازاروں سے گزرنے میں آسانی ہو.