سکھر رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے تاجر برادری نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی شھر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ
سکھر رپورٹ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے تاجر برادری نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی شھر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ چوک پر مظاہرہ کیا گیا فلسطین کے مسلمانوں کے حق نعرے بازی کی گئی اور اسرائیل اور امریکہ مردہ باد کے پرشگاف نعرے لگائے گئے شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے ریلی کی قیادت آل سکھر تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ آغا محمد ایوب شاہ،صدر میر عبد الرحمن مینگل،جنرل سیکریٹری محمد شبیر میمن،چیئرمین حافظ محبوب سھتو،ملک محمد اویس،حاجی پرویز چنہ، کاشف قاضی و دیگر نے کی۔آل سکھر تاجر اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ اسرائیل کی عہد شکنی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ جارح ریاست امن کی کسی بھی کوشش کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے ،اگر عالم اسلام نے اب بھی فلسطینیوں کے حق میں عملی اقدامات نہ کئے تو مشرق وسطیٰ میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار نام نہاد عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔تاجر برادری نے اسرائیل مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔