November 16, 2026

وجئے کمار واسوانی دوعا ان لائین نیوز شہدادپور سب سے پہلے دوعا أن لائین نیوز پر جئے ماں ھنگلاج

IMG-20250409-WA0227

وجئے کمار واسوانی
دوعا ان لائین نیوز شہدادپور
سب سے پہلے دوعا أن لائین نیوز پر
جئے ماں ھنگلاج
شکتی پیٹھ شری ھنگلاج ماتا تیرتھ آستھان لسبیلہ بلوچستان میں منائی جانے والی چیترا نوراتری میں نو دن نو درگا پاٹھ ، ودی انوسار پوجن اور پوری رات وشال جاگرن میں ماتا کے شبدھوں کے پھول نچھاور کئے گئے جس میں جناب رانو مل سندھی ، بھگتیانی گلبانو نے ماتا کے شبدھ آنے والے یاتریوں کو شردھا سے بھینٹ کئے اور یاتری ماتا کے شبدھوں پر جھومنے پر مجبور ہو گئے .
آنے والے یاتریوں نے ماتا کے درشن کرکے ماں کی دربار میں ماتھا ٹیکا اور واڑی کے درشن کیئے اور جاگرن میں شردھا سے ماتا کے شبدھ سنے .
ماتا رانی سے پراتھنا ہے کہ جو بھی یاتری آپ کی دربار میں دل میں حسرتیں لے کے آئے ان کی تمام حسرتیں پورن کرنا آخر میں SHMW&DS لسبیلہ بلوچستان و SHMSF پاکستان کے تمام عہدیداراں و میمبران نے آنے والے یاتریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا .
جاری کردہ
میڈیا سیل
شری ھنگلاج ماتا سیوا فائونڈیشن پاکستان