November 16, 2026

*‏سپریم کورٹ* فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت شروع

20250406_202130

*‏سپریم کورٹ*

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت شروع

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے

وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل جاری

والیم چھ پر بات کر رہا تھا وہی سے شروع کروں گا، خواجہ حارث

آرٹیکل 203 کے تاریخی پہلو پر بھی عدالت کو آگاہ کروں گا، خواجہ حارث

آئین کے مطابق کورٹ مارشل کورٹس ہائیکورٹ کے ماتحت نہیں ہوتی، خواجہ حارث

آئینی پرویژن کورٹ مارشل کو سپورٹ کرتی ہے، خواجہ حارث

سلمان اکرم راجہ نے بھی ججمنٹ کا حوالہ اپنی تشریح کے مطابق دیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر

پیج 531,533 بھی تھا جو سلمان اکرم راجہ کے خواب میں بھی آتا تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی

یہی پیجز نے سلمان اکرم راجہ نے بار بار پڑھے ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی

اب ہمیں بھی خواب میں ایف بی علی کی شکل نظر آتی رہتی ہے، جسٹس جمال مندوخیل

ایف بی علی کیس میں کہا گیا کہ گٹھ جوڑ ثابت ہونے کی بنیاد الزام کے نوعیت پر ہوگی، جسٹس محمد علی مظہر

ایف بی علی کیس میں کہا گیا کہ گٹھ جوڑ کی بنیاد دفاع پاکستان سے متعلق ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل

کیا اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ صرف آرمڈ فورسز کے ارکان کیلئے ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل

کیونکہ اس فیصلے میں کہا گیا کہ جن پر آرمی ایکٹ کی سیکشن ڈی کا اطلاق ہوگا، ان پر باقی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل