November 16, 2026

سماء نیوز پر ابصار عالم نے ایک خوفناک انکشاف

20250406_202130

*سماء نیوز پر ابصار عالم نے ایک خوفناک انکشاف کیا ہے۔ خبر کیا ہے ایک ایٹم ب۔م ہے جو ابصار عالم نے پھوڑا ہے جسے سن کر ہمارے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔ آپ بھی سنیں اور پھر ملک سے غداری کرنے والے افراد کو خود تلاش فرمائیں۔ یہ پوسٹ کرنے سے پہلے اس خبر پر تھوڑی بہت تحقیق ہم نے بھی کی ہے اور تمام باتیں درست پائی گئی ہیں۔ (تمام لنکس کمنٹ سیکشن میں موجود ہیں)۔*
24 جون 2020 کو پاکستان کے وزیر ہوا بازی جناب غلام سرور خان قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہیں کہ پاکستانی پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہیں جس کے 6 دن بعد یعنی 30 جون کو یورپ نے پاکستانی ائیر لائن پر یورپ کی پروازوں پر پابندی لگا دی۔ اس پابندی کے نتیجے میں اب تک پاکستان کو 150 ملین ڈالرز سالانہ کا نقصان ہوا ہے اور 5 سالوں کے نقصان کا حساب آپ لگا لیں۔
اصل دلچسپ خبر اس کے بعد شروع ہوتی ہے۔
پی آئی اے پر یورپی پابندی لگنے کے صرف 5 ماہ بعد یعنی 13 دسمبر 2020 کو ورجن ایٹلانٹک ائیر لائین نے برطانیہ سے پاکستان کی ڈائریکٹ فلائیٹ شروع کر دی۔ (تصویر میں زلفی بخاری کو اس سروس کا افتتاح کرتے دیکھا جا سکتا ہے)۔ زولفی بخاری کی ٹویٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے جس میں وہ اٹلانٹک ایئر لائن کی پاکستان میں پروازوں کی شروعات کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اسے ایک بڑی خبر قرار دے رہے ہیں۔
یاد رہے کسی ایئر لائن کا دوسرے ملک میں پروازوں کا لائسنس، اجازت نامہ اور سارا پراسس یوں آنا فانا ہو جانا کہ ادھر پی آئی اے پر پابندی لگی ادھر اٹلانٹک ایئر لائن نے 5 ماہ کے قلیل عرصے میں ہی پاکستان کی پروازیں شروع کر دیں بذات خود ایک سوالیہ نشان ہے۔

ابصار عالم کہتے ہیں اٹلانٹک ایئرلائن کے بانی جناب رچرڈ برینسن عمران خان کے گہرے دوست ہیں۔ موصوف عمران خان کے ساتھ ماضی میں hang out بھی کرتے رہے، عمران خان کی نجی محفلوں کے ساتھی ہیں، دونوں ایک ساتھ میچز بھی دیکھتے رہے ہیں اور ان دونوں بڈیز کی دوستی بہت پرانی ہے۔ رچرڈ برینسن کی دوستی ذوالفقار بخاری کے ساتھ بھی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بھی ان کا گہرا تعلق ہے۔
ابھی چند ماہ پہلے عالمی میڈیا نے اس خبر کو ہائی لائٹ کیا کہ برطانوی ارب پتی بزنس مین رچرڈ برینسن نے اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان کے ساتھ اپنے ماضی کی یادگار تصویر لگا کر انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور عمران خان کی غیر قانونی قید کو جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر ایک گہرا سایہ قرار دیا ہے۔ (ظاہر ہے اتنی بڑی مہربانی کے بعد ٹویٹ بنتی بھی ہے)۔

پاکستان کے اس اربوں کے نقصان، یعنی پی آئی اے کی بندش کا براہ راست فائدہ کس کو ہوا یہ آپ خود دیکھ لیں۔ ہم کسی پر الزام نہیں لگاتے۔ اور فیصلہ کریں کہ پاکستان کی بربادی کیسے ہوئی اور پاکستان کی جڑیں کس حد تک کھوکھلی کی جا چکی ہیں۔