November 16, 2026

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ نے قومی

IMG-20250408-WA0309

عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ نے قومی حلقہ این اے 213 پر پولنگ اسٹیشنز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ضلع عمرکوٹ کے کل 494 پولنگ اسٹیشنز میں سے 220 کو حساس اور 62 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز میں پی ایس 49 پتھورو-سامارو کے 28، پی ایس 50 عمرکوٹ کے 24، اور پی ایس 51 کنری کے 10 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
جبکہ حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز میں پی ایس 49 پتھورو-سامارو کے 96، پی ایس 50 عمرکوٹ کے 72، اور پی ایس 51 کنری کے 51 پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔
انتہائی حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشنز میں گرلز ڈگری کالج، پروونشل ہائی وے آفس، سورہیہ بادشاہ کمپلیکس سمیت دیگر پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ان حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، پولیس کے ساتھ پاک رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے۔عمرکوٹ میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف ٹالپر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار نواب یوسف ٹالپر کی اہلیہ صبا ٹالپر، مشترکہ جماعتوں کے امیدوار لال مالہی، اور تحریک لبیک کے امیدوار عمر جان سرہندی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
حلقه این اے 213پر عمرکوٹ ضلع بھرمیں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی، الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔