*رفح: وہ شہر جسے اسرائیلی قابض فوج نے نقشے سے مٹا دیا – ایک مکمل انسانی المیہ*
*رفح: وہ شہر جسے اسرائیلی قابض فوج نے نقشے سے مٹا دیا – ایک مکمل انسانی المیہ*
رفح، جو غزہ کے جنوبی کنارے پر واقع ہے، اس وقت تاریخ کے بدترین قتل عام اور نسلی تطہیر کی زندہ مثال بن چکا ہے۔ اسرائیلی قابض فوج کی ظالمانہ اور وحشیانہ بمباری نے اس شہر کو مکمل طور پر تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے بلکہ زندگی کے تمام شعبے، بنیادی ڈھانچے، اور شہر کی شناخت بھی مٹا دی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے رفح کو ایک مکمل “فوجی علاقہ” قرار دے کر باقی غزہ سے کاٹ دیا ہے، اور اسے ایک “سرخ زون” یعنی خطرناک علاقہ بنا کر اندھا دھند بمباری جاری رکھی۔ اس مسلسل جارحیت نے ہزاروں بے گناہ شہریوں کو شہید اور لاکھوں کو بے گھر کر دیا ہے۔
رغم اس کے کہ 19 جنوری 2025 کو جنگ بندی کا اعلان ہوا، اسرائیلی درندگی رکی نہیں۔ جنگ بندی کے باوجود، شہریوں پر حملے جاری ہیں، خاص طور پر ان لوگوں پر جو اپنے گھروں کے ملبے سے باقیات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
*اہم حقائق اور اعداد و شمار:*
•• رفح کا رقبہ 60 کلومیٹر مربع ہے، جہاں تقریباً 3 لاکھ افراد رہائش پذیر تھے (تقریباً 16٪ غزہ کی آبادی)۔
•• 90٪ سے زائد گھروں کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا، یعنی 20,000 سے زائد عمارتیں، جن میں 50,000 رہائشی یونٹس شامل تھے۔
•• 22 میں سے 24 پانی کے کنوئیں تباہ کر دیے گئے، جن میں اہم “بئر کندا” اور اس کی تقسیم کی موٹریں شامل ہیں۔
•• 85٪ سے زائد نکاسی آب کا نظام ناکارہ یا برباد کر دیا گیا، جس سے وباؤں کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
•• 320 کلومیٹر سڑکیں مکمل طور پر تباہ یا کھود دی گئی ہیں۔
•• 12 طبی مراکز مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں، جن میں شہید ابو یوسف النجار اسپتال، زچہ و بچہ اسپتال، اور انڈونیشین اسپتال شامل ہیں۔
•• 8 اسکول اور تعلیمی ادارے مکمل تباہ، جبکہ باقی عمارتوں کو شدید نقصان۔
•• 100 سے زائد مساجد مکمل یا جزوی طور پر شہید کر دی گئیں۔
•• ہزاروں ایکڑ زرعی زمین، درخت اور پودے نیست و نابود۔
•• رفح کی بلدیہ سمیت 30 سرکاری ادارے تباہ، کل 36 میں سے۔
بارڈر کے ساتھ واقع علاقوں — السلام، البرازيل، الجنينة اور رفح کیمپ — کو مکمل صفحۂ ہستی سے مٹا دیا گیا۔ مصر کی سرحد کے ساتھ 12 کلومیٹر طویل اور 500 سے 900 میٹر گہرے علاقے کو کھود کر تباہ کر دیا گیا۔
*انسانی بحران کی سنگینی:*
معبر کرم ابو سالم کی بندش (ایک ماہ سے زائد) نے انسانی بحران کو اور بھی گہرا کر دیا ہے۔ پینے کا پانی، ایندھن، طبی سامان، اور مرمت کے پرزے نہ پہنچنے کی وجہ سے عوام کو ناقابلِ تصور مشکلات کا سامنا ہے۔
*دفتر اطلاعاتِ عامہ کی عالمی برادری سے اپیل:*
ہم اقوامِ متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی ضمیر رکھنے والے تمام اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر:
1. اسرائیلی فوج کو رفح سے انخلاء پر مجبور کریں تاکہ شہری اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔
2. رفح کے شہریوں کے لیے محفوظ امدادی راہداریاں قائم کی جائیں۔
3. اسرائیلی جنگی جرائم کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کی جائیں
4. تعمیر نو کے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔
5. اسرائیلی ریاست کو بین الاقوامی قانون کے تحت اس کے جرائم کی سزا دی جائے۔
رفح کو محض بمباری کا نشانہ نہیں بنایا گیا، بلکہ منظم منصوبے کے تحت تباہ کر کے وہاں سے آبادی ختم کی گئی ہے۔ اس کی زمین، شناخت اور تاریخ کو مٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔
لیکن ہم اعلان کرتے ہیں کہ یہ جرائم کبھی فراموش نہیں ہوں گے۔ رفح کے عوام کا صبر، استقامت اور عزم، قابض کے تمام منصوبوں کو ناکام بنائے گا۔ زندگی، موت سے طاقتور ہے، اور فلسطینی قوم اپنی سرزمین پر ثابت قدم رہے گی۔