اندھیر نگری چوپٹ راج.
پچھلے کئی سالوں سے نیشنل بنک کو جس طرح بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی. آئے روز اس بنک میں ایک سے ایک دوسرے اداروں سے دھتکارا ہوا بندہ سینئر پوزیشنوں بھرتی کروایا جاتا ہے. کبھی کورئیر کمپنی سے، کبھی بجلی سپلائی کمپنی سے، کبھی رینٹ اے کار کمپنی سے تو کبھی کسی اولڈ ایج ہوم سے بندہ اس ادارے کے کسی اہم پوسٹ پہ لگایا جاتا ہے.
حال ہی میں ایک ریٹائرڈ فوجی صوبیدار کو نیشنل بنک ایچ آر میں آفیسر گریڈ ون پوسٹ پر دو لاکھ گراس سیلری جبکہ اسی ہزار بیسک پے پر رکھا گیا اور آتے ساتھ ہی سوا کروڑ کا ہاؤس بلڈنگ لون اور دو ملین کا کار لون لے کہ بنک کا داماد بن گیا. موصوف چونکہ لیفٹیننٹ کرنل وحید صابر کا چہیتا ہے اور فوجی نوکری کے دوران لیفٹیننٹ کرنل صاحب کے گھر بٹ مین بھی رہ چکا ہے. اس کو کچھ ہی ماہ کے اندر اندر اس کے آبائی ضلع دیر ٹرانسفر کرایا گیا جہاں پر ریٹائرڈ صوبیدار کو تین طرح کے فائدے ملے. ایک تو آبائی گھر کے نزدیک ترین برانچ میں پوسٹنگ، دوسرا تنخواہ سے ٹیکس کی کوئی کٹوتی نہیں اور تیسرا ان اٹریکٹیو ایریا اور ونٹر الاؤنس سے بھی نوازا گیا. اور ستم ظرفی یہ کہ اس کیلئے میڈیم انٹرپرائزز لون ریکوری کی ایک سپیشل سیٹ بنائی گئ جس کا اس ایریا تو کیا پوری ریجن میں کوئی ڈیفالٹ لون نہیں.
یہ تو صرف ایک مثال ہے اس طرح نیوی اور ایئر فورس سے ریٹائرڈ معمولی عہدیداروں کو اس بنک میں اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا. ایک طرف تو ریگولر کو سائیڈ لائن کر کے انہیں پروموشن سے محروم رکھا جا رہا ہے اور دوسری طرف کنٹریکچول کا فوج ظفر موج. اگر یہی حالت رہی تو خدانخواستہ وہ دن دور نہیں جب نیشنل بنک کا حال بھی پاکستان سٹیل مل کی طرح بن جائے.
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا لبنان معاہدے پر بیان
ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ جمعیت علماء اسلام یونٹ سونڈا کا دستوری عمومی اجلاس منعقد
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر