121

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے عمران خان کے مقدمات اور ملاقاتوں سے متعلق اہم ترین ریمارکس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا عمران خان کی جیل ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے پر اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے عمران خان کے مقدمات اور ملاقاتوں سے متعلق اہم ترین ریمارکس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا عمران خان کی جیل ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے پر اڈیالہ جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کا عندیہ: عمران خان کی عدالتوں میں نمائندگی کرنے والے وکلاء ملاقات کیلئے آتے ہی نہیں، سیاسی طور پر متحرک وکلاء آتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبا

*عمران خان پر 2 سو سے زائد مقدمات درج ہیں، یہ سب سیاسی نتائج والے ہی کیسز ہیں، آپ یہ Pretend کر رہے ہیں کہ یہ سب جینوئن کیسز ہیں؟ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار
ہماری گاڑیاں جیل سے ڈیڑھ کلو میٹر پیچھے کھڑی کروا دی جاتی ہیں،بانی پی ٹی آئی اور ملاقات کرنے والوں کے درمیان بڑا شیشہ لگا دیا گیا ہے،کوئی دستاویز لے دے نہیں سکتے، اونچا بولنا پڑتا ہے، شعیب شاہین ایڈووکیٹ*

*یہ بالکل بھی قابلِ قبول نہیں ہے، کوئی دستاویز دیکھنے سے نہیں روک سکتے، آئندہ ایسا کیا گیا تو میں توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کرونگا، یہ انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان
مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ یہ سب کچھ کر کے حاصل کیا کرنا چاہ رہے ہیں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے مکالمہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں