*وزیر اطلاعت و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا فحاشی اور تھیٹرز میں بے حیائی کو روکنے کا اعلان ،
*وزیر اطلاعت و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا فحاشی اور تھیٹرز میں بے حیائی کو روکنے کا اعلان ،
*عظمیٰ بخاری کے رات گئے تھیٹرز پر چھاپے، نامناسب رقص پر اداکاراؤں کو نوٹسز*
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عید الفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے متعدد تھیٹرز میں رات گئے اچانک چھاپے مارے، جہاں انہوں نے نامناسب لباس اور رقص کرنے پر اداکاروں و اداکاراؤں کو نوٹسز بھی جاری کیے۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور کے متعدد تھیٹرز پر چھاپے مارنے کی اپنی ویڈیو فیس بک پر بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے 6 تھیٹرز اداکاروں کو نوٹس جاری کردیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز میں چھاپے کے دوران کیفیٹیریاز، ڈریسنگ اور میک اپ رومز .
سمیت ہالز کا بھی جائرہ لیا۔
انہوں نے کم سے کم تین تھیٹرز پر رات گئے اچانک چھاپہ مار کر تھیٹرز میں پیش ہونے والے تھیٹرز کی پرفارمنس کو جانچنے سمیت دیگر چیزوں کو بھی دیکھا۔
عظمیٰ بخاری نے تھیٹرز میں اداکاراؤں کی جانب سے کی جانے والی نامناسب ڈریسنگ پر اظہار برہمی کیا جب کہ وہ گانوں میں نامناسب رقص پر بھی نالاں ہوئیں اور انہوں نے 6 اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔