November 16, 2026

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ مارچ کی کار گزاری،کل 1156ملزمان

20250403_194524

بہاولنگر ()ضلعی پولیس کی ماہ مارچ کی کار گزاری،کل 1156ملزمان گرفتار،354مجرمان اشتہاری،183عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل70 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولنگرفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر بہاولنگر کامران اصغر کی سربراہی میں بہاولنگر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث1156ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے 02 خطرناک گینگز کو ٹریس کر کے 07 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے4لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمد کیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 70لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے62ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے64اسلحہ ناجائز برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے137ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے39 کلوسے زائدچرس،3کلوسے زائد ہیروئن،342گرام آئس،2323لیٹر شراب اور389لیٹر لہن قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 38اور Bکیٹیگری کے316مجرمان اشتہاری اور183عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر