طورخم:ملک کے مختلف شہروں سے 12 ٹرکوں میں 50 سے زائد افغان مہاجر خاندان طورخم کے
طورخم:ملک کے مختلف شہروں سے 12 ٹرکوں میں 50 سے زائد افغان مہاجر خاندان طورخم کے راستے اپنے ملک واپس جاچکے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ (اے سی سی) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے جس میں کچھ دنوں میں تیزی آجائیگی کیونکہ مختلف ضلعوں میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہونے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے لنڈی کوتل حمزہ بابا گراونڈ میں ہولڈنگ کیمپ قائم کردیا گیا ہے جہاں پر افغان مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد وطن واپس روانہ کیا جائے گا۔