خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے شہر سے ناجائز
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے مختلف مقامات کا اچانک وزٹ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،ڈی ڈی ڈویلپمنٹ،ایکسین ہائی وے اور سی او میونسپل کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے جہاز چوک پل کا وزٹ کیا۔اس موقع پر روڈ کے اطراف سے ناجائز تجاوزات کواپنی نگرانی میں ہٹوایااور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کٹھہ چوک،رونق پورہ،سرگودہا روڈ،چھتری چوک،گروٹ روڈ پر ناجائز تجاوزات،ریڑھی بانوں اور غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کو فوری طورپر ہٹانے کے احکامات جاری کئے اورآئندہ کیلئے وارننگ جاری کیں اور کہا کہ شہر میں نا جائز تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔