October 10, 2026

*پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی فہرست، پاکستان کمزور ترین ممالک میں شامل*

20250403_194524

*پاسپورٹ کی نئی درجہ بندی فہرست، پاکستان کمزور ترین ممالک میں شامل*

دراصل، کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کو رینکنگ دینے کیلئے 5 عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے

جن کی بنیاد پر کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی جاتی ہے

ان عوامل میں پہلے نمبر پر ویزا فری سفر 50 فیصد، دوسرے نمبر پر شہریوں پر ٹیکس 20 فیصد

تیسرے نمبر پر اس ملک سے متعلق عوامی تاثرات 10 فیصد، دوہری شہریت 10 اور ذاتی آزادی 10 فیصد شامل ہے

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔نوماڈ کیپیٹلسٹ

آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، نوماڈ کیپیٹلسٹ

شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوائنٹس ہیں، نوماڈ کیپیٹلسٹ

فہرست میں 108.50 پوائنٹس کے ساتھ سوئٹزر لینڈ دوسرے، 108.50 پوائنٹس کے ساتھ یونان تیسرے

108 پوائنٹس کے ساتھ پرتگال چوتھے اور 107.50 پوائنٹس کے ساتھ مالٹا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔نوماڈ کیپیٹلسٹ

گرین پاسپورٹ کی بات کی جائے تو پاکستان آخری سے پانچویں نمبر پر ہے

پاکستان کا شمار بدترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں ہوتا ہے جو صرف 32 پوائنٹس کے ساتھ 195 ویں نمبر پر موجود ہے

پاکستان کے بعد عراق 31.50 پوائنٹس، اریٹیریا 31 پوائنٹس، یمن 30.50 پوائنٹس

سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے جو 27 پوائنٹس کے ساتھ 199ویں نمبر پر موجود ہے