فورٹ منرو کھر بائی پاس پر سیاح مسافر کوچ الٹ گئی، متعدد افراد زخمی
فورٹ منرو کھر بائی پاس پر سیاح مسافر کوچ الٹ گئی، متعدد افراد زخمی
فورٹ منرو: فورٹ منرو کھر بائی پاس کے قریب ایک مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے کھر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاع مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر خون کی اشد ضرورت ہے۔ علاقے کے نوجوانوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے لیے خون کا بندوبست کریں۔