سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹ گرفتار
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹ گرفتار
ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز سمیت 3 ایجنٹ گرفتار
ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی
ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے
ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی
شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے جبکہ گرفتار ملزم محمد تنویر سال 2019 سے اشتہاری ہے
ملزم کا نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز میں شامل ہے ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں
ملزم نے شہریوں کو ترکی کے راستے یورپ بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے
جبکہ ملزم غلام غوث نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کی غرض سے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں
معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے
کشتی حادثات کے ذمہ دار انسانی سمگلروں کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی
بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون