October 15, 2026

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سانحہ ملٹری روڈ سکھر ، اسی رمضان المبارک کی 27 ویں شب میں ختم القرآن کی عظیم سعادت حاصل کرنے والے نوجوان حافظ

IMG-20250404-WA0183

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سانحہ ملٹری روڈ سکھر ، اسی رمضان المبارک کی 27 ویں شب میں ختم القرآن کی عظیم سعادت حاصل کرنے والے نوجوان حافظ قرآن ، حافظ محمد عثمان میمن ولد محمد نعمان میمن جو عید الفطر کی خوشیاں منانے اپنے دادا جان ، آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن کے گھر اپنے رشتہ داروں اور کزنز کے پاس عید ملنے آۓ۔ مگر بڑوں اور بچوں کی خوشیوں کو نشہ میں دھت ویگو گاڑی سوار ظالموں ، امیر گردی میں مدہوش باپ کی دولت میں ڈوبے بے حس لڑکوں نے خاندان کی ساری خوشیاں ملیا میٹ کرکے نوجوان حافظ محمد عثمان کو اپنی ویگو گاڑی تلے کچل کر شہید کردیا ۔ اور گاڑی سوار قاتل جائے واردات سے فرار ہوگئے احتجاج اور کوششوں کے بعد نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تو کٹ گئی مگر پولیس قاتلوں کے بااثر ہونے، سیاسی وابستگیوں اور سیاست دانوں کے فرنٹ مین کے بیٹے ہونے کی وجہ سے پولیس تمام تر معلومات ہونے اور گاڑی تحویل کے لینے کے باوجود ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے سے گریزاں ہے جس پر سکھر کے تاجروں، شہریوں اور ہر درد دل رکھنے والے انسان کو گہری تشویش ہے مقتول کو انصاف دلانے کے بجائے قاتلوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے کس منہ سے عوام اور انسانیت کی خدمت کے دعویدار بنے پھرتے ہیں۔ اس افسوسناک المناک اور دلخراش سانحہ ملٹری روڈ ،جس میں ایک معصوم نوجوان کی جان چلی گئی جبکہ دو نوجوان شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تاجروں اور شہریوں کو رنج و غم میں مبتلا کرنے والے اس دلخراش و المناک سانحے پر حکومت، انتظامیہ، متعلقہ افسران ارکان پارلیمنٹ، سیاستدانوں کی معنی خیز خاموشی، بے حسی سمیت فراموش اور نظر انداز کرنے والا عمل انتہائی قابل مذمت ہے ۔ مقتول نوجوان اور ان کے ورثاءکو عدل و انصاف دلانے کی کوشش کرنے کے بجائے قاتلوں کو تحفظ دینے، قاتلوں کے سہولت کار بننے والے اللہ تعالیٰ کے قہر و غضب سے نہیں بچ سکیں گے باپ کا سہارا چھیننے والے اور ماں کی گود اجاڑنے والے جلد اللہ کی پکڑ میں آئیں گے اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے عدل و انصاف کے تقاضے پورے نہ کرنے والے بھی اپنا انجام یاد رکھیں۔ دوسری جانب آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے سینئر رہنماﺅں نعیم بدر قریشی، محمد جنید شیخ، لالا عابد کھوکھر اور دیگر تاجر رہنماٶں نے سانحہ ملٹری روڈ پر گہرے رنج و غم دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حاجی محمد ہارون میمن سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو اور عزیز و اقارب سمیت سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاجر رہنماﺅں نے صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ کے بغیر سانحہ کے ذمہ دار قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دباﺅ میں آکر قاتلوں کو بچانے، تحفظ دینے، عدل و انصاف اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی گئی تو تاجروں شہریوں اور عوامی رد عمل کی ذمہ داری حکومت انتظامیہ اور متعلقہ افسران پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ دولت اور شراب کے نشے میں دھت قاتل سڑکوں پر دندناتے پھریں عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں عدل و انصاف اور قانون کا جنازہ بھی نکلتا رہے تو پھر ظالم طاقتور ہوتے رہیں گے مقتول و مظلوم کی آہوں سے اللہ تعالیٰ کے عذاب مسلط ہوتے رہیں گے تاجر رہنماﺅں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے ذمہ دار قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے مقتول حافظ محمد عثمان کی نماز جنازہ 4 اپریل جمعہ کو بعد نماز عصر کراچی میں ادا کی گئی جس میں حاجی محمد ہارون میمن سمیت تاجروں ، رشتہ داروں دوست احباب سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ورثاء سے تعزیت کی ۔ أل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے تاجر رہنماٶں کا کہنا تھا کہ سانحہ کے ذمہ دار قاتل آج گرفتار نہ ہوئے تو اتوار کو تاجر برادری اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔