November 16, 2026

*ڈی پی او مانسہرہ کا کرپشن کے خلاف سخت ایکشن، ایک اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار معطل، انکوائری کا حکم*

20250403_194524

*ڈی پی او مانسہرہ کا کرپشن کے خلاف سخت ایکشن، ایک اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکار معطل، انکوائری کا حکم*

مانسہرہ: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے پر، جس میں ایک اے ایس آئی کو شہری سے رقم لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دیا۔

ویڈیو میں نظر آنے والے تھانہ سٹی کے اے ایس آئی وقار اور ڈرائیور اورنگزیب کو فوری طور پر معطل کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے ایس ایس پی اوگی نزیر خان کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ تین دن کے اندر تمام حقائق سامنے لائیں۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او مانسہرہ نے واضح کیا کہ مانسہرہ پولیس میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے دیانتداری اور شفافیت اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔