پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران لاہور کے کچھ اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران لاہور کے کچھ اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق قذافی اسٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں قائم اسکولوں پر ہو گا، نئے اوقات کا اطلاق گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ کے اسکولوں پر بھی ہو گا۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق شادمان، کینال روڈ، اپرمال، ظہور الہٰی روڈ کے اسکولوں پر بھی ہو گا، ان مخصوص علاقوں میں اسکول صبح 7 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے۔