November 16, 2026

*شادی نہ کرنے والی عورتوں اور مردوں پر لعنت​* جمعہ 04 اپریل 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250328_052001

*شادی نہ کرنے والی عورتوں اور مردوں پر لعنت​*

جمعہ 04 اپریل 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

عن ابی ھریرۃ مرفوعا لعن اللہ المبتلین الذین یقولون لا نتزوج والمبتلات اللتی یقلن ذلک ( کنز العمال ص ۴۰۲

ترجمہ:حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے آپ ﷺ کا یہ
فرمان منقول ہے کہ ان مردوں پر لعنت فر مائی ہے جو کہتے ہیں ہم شادی نہیں کریں گے ۔اسی طرح عورتوں پر خدا کی لعنت جو کہتی ہیں ہم شادی نہیں کریں ۔

عن ابی نجیح عن النبی ﷺ قال من کان مو سرا لان ینکح فلم ینکح فلیس منا ،( اتحاف المہرص۴۳۷)

ترجمہ: حضرت ابو نجیح نبی پاک ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فر مایا جو نکاح کر سکتا ہو پھر نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔
ایک اور حدیث شریف میں فرمان نبوی ہے نکاح میری سنت ہے اور جس نے میری سنت سے اعراض کیا وہ ہم میں سے نہیں۔

فائدہ : معلوم ہونا چاہئے کہ عورتوں اور مردوں کیلئے جو اللہ نے شادی بیاہ مشروع کیا ہے اس میں دین اور دنیا کے بہت سے مصالح اور ضروریات پو شیدہ ہیں ۔ بہت سی برائیوں اور نقصانات اور پریشانیوں اور مختلف قسم کی بیماریوں سے اس میں نجات ہے۔ سب سے اہم فائدہ تو ظاہر ہے کہ دل اور آنکھ کی بیماریوں سے اس میں نجات ہے اور عورتوں کے لئے خصوصا” سینے کے سرطان سے بچاؤ ہے اور باہم نکاح سے معاشی سہولتیں میسر آتی ہیں۔ ایک دوسرے کے تعاون سے زندگی میں راحت ملتی ہے ۔ خالق حکیم نے ہر ایک کی ضرورت کو دوسرے سے وابستہ رکھا ہے صرف عورت ہی نہیں شوہر بھی بیوی کا محتاج ہے ۔ خصوصاً گھریلو نظام مرد نہیں چلا سکتا ہے۔ ایسے آزاد مرد کی گھریلو زندگی نا کارہ ہو جاتی ہے ۔ تجربہ شاہد ہے ۔ ابتدا میں تو زندگی ماں بہن وغیرہ کی اعانت سے گزرتی ہے ۔ مگر ان کے گزرنے کے بعد یا پھر آخر زندگی میں سخت پر یشانی ہوتی ہے ۔ وقت پر کھانا ۔ بیمار پڑنے کی صورت میں دوا اور پر ہیز کا نظام ۔ تیل وغیرہ لگانے کی ضرورت میں مرد کو شدید پر یشانی ہوتی ہے پھر زندگی پر موت کو ترجیح دینے لگتا ہے ۔شادی کا مقصد محض خواہشات کی تکمیل ہی نہیں ہوتی بلکہ نظام زندگی اور صحت کو باقی رکھنے کیلئے اس کی شدید ضرورت پڑتی ہے ۔ بڑھاپے میں اولاد کے تعاون اور اس کے فوائد سے محروم رہتا ہے ۔ اس وجہ سے شادی نہ کرنے والیوں اور والوں پر خدا کی لعنت۔ اسی لئے ہماری شریعت میں شادی سنت اور عبادت ہے ۔ جو لوگ اسے جھمیلہ سمجھتے ہیں وہ نادان اور حکمت خدا وندی سے نا واقف ہیں۔
یاد رہے کہ اگر مرد و زندگی کی زندگی سے بیاہ شادی کو منہا کردیا جائے تو یہ دنیا ہمارے کس کام کی
فطرت نے ہر جاندار کے جوڑے بنائے عورت کا جوڑ مرد ہے اور بچے ان کی پروڈکٹ۔

*انتباہ*
نسل انسانی کی بقا کے لئے مرد و زن کا شادی کرنا اشد ضروری ہے یاد رہے کہ جوانی میں تو عورت کو ہر کوئی قبول کر لیتا ہے مگر بڑھاپے میں عورت کو کون پوچھے گا فقط اولاد ہی بوڑھے والدین کا سہارا بنتے ہیں

نکاح عورت کے لئے ایک محفوظ شلٹر ہے جبکہ مرد کے لئے زندگی میں آسان اور پر سکون۔

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333