November 16, 2026

*عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد، بہترین حکومتی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کا نتیجہ۔*

20250403_194524

*عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد، بہترین حکومتی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات کا نتیجہ۔*

تین روز میں 3 لاکھ 6 ہزار 215 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا، حکومتی اقدامات کے باعث سیاحت فروغ پا رہی ہے.

وادی سوات سب سے زیادہ مقبول، 2 لاکھ 11 ہزار 9 سیاحوں نے وادی کے خوبصورت مقامات کی سیر کی.

وادی ناران میں 42 ہزار 111، گلیات میں 28 ہزار، جبکہ وادی کمراٹ میں 16 ہزار 400 سیاح پہنچے.

71 غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، حکومتی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار.

سیاحوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سیکیورٹی اور سہولیات کو سراہا، مزید سیاحتی سرگرمیوں کی امید ظاہر کی.

ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف سیاحتی مقامات پر متحرک، سیاحوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہر وقت موجود.

ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال، سیاح کسی بھی مسئلے میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں.