اوکاڑہ ۔۔ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔سید آفتاب عالم بینک آفیسر اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے ۔ نیشنل سیونگ
اوکاڑہ ۔۔ بیورو چیف جاوید راہی
۔۔۔سید آفتاب عالم بینک آفیسر اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سبکدوش ہوگئے ۔ نیشنل سیونگ برانچ ڈی ایچ اے فیز ٹو کراچی میں بطور بینک آفیسر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ جو گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر باعزت سبکدوش ہوگئے ۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں بینک کے اعلی افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر غلام علی ، میر جٹ ، تصدیق جاوید ، یاسر عباسی ، عمران خان ، ارشد ظفر ، عبد الجبار بھی موجود تھے ۔ خصوصی تقریب میں سید آفتاب عالم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مقررین نے انکی ایمانداری ، فرض شناسی ، سٹاف کے ساتھ لازوال محبتوں پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ جبکہ انکی جزبہ خدمت انسانیت ، حب الوطنی ، انکی شرافت پر انکے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔ سید آفتاب عالم کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سید ندیم احمد واسطی ، سید عدنان جعفری ، سید مشرف واسطی ، سید ندیم جعفری ، سید عامر جعفری ، سید شمائل مقصود ، سید نوید مقصود ، سید کاشف جعفری ، سید طہ ندیم ، سید محمد اویس ، سید صبیح آفتاب ، سید زریاب ندیم ، سید زوہیر آفتاب ، ودیگر احباب نے مبارکباد دی ہے