November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب

IMG-20250403-WA0114

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے بیو رو چیف ان لائن نیوز محمد عامر حسین قریشی سے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں شہری ۔ تفصیل کے مطابق گلی ،محلوں،مساجدوں،امام بارگاہوں قبرستانوں ،عیدگاہوں میں صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ نے ستھرے پنجاب پروگرام کے تحت واقع ہی پنجاب کو صاف ستھرا بنایا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی زیرِ نگرانی میں سیکٹر چوک،ٹبہ سلطانپور ،میلسی میں بھی ایم ڈبلیو ایم سی کمپنی کے تحت ٹبہ سلطانپور اور گردو نواح کی تمام یونین کونسلوں میں ستھرا پنجاب کی ٹیموں نے دن رات ایک کرکے عید الفطر کے موقع پر مساجدوں، عیدگاہیں، امام بارگاہوں، قبرستانوں روڈز گلیوں، بازاروں اور مارکیٹوں کو مکمل طورپر صاف کر کے عوام کے دل جیت لیے ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو کام کرتادیکھ کر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوام نے اس احسن اقدام پر محترمہ مریم نواز صاحبہ کا شکریہ ادا کیااور خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر شہریوں محمد احمد ،سکندر خان،محمد طارق،آصف خان ،ندیم زین،جمشید خان،شیراز علی ودیگر کہا ہے کہ سیکٹر ٹبہ سلطانپور میں یونین کونسلز 68، یونین کونسل 69 ،یونین کونسل 70، یونین کونسل 71 ،یونین کونسل 72، یونین کونسل 73 میں صفائی کے عمل کو یقینی بنانے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے پایا تکمیل تک پہنچانے پر سپروائزر اور ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چاند رات اور عید کے تینوں دن بھی اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دی