November 16, 2026

*ٹرمپ کی پوری دنیا کیخلاف تجارتی جنگ، پاکستان پر بھارت اور افغانستان سے زیادہ ٹیرف عائد*

20250330_134218

*ٹرمپ کی پوری دنیا کیخلاف تجارتی جنگ، پاکستان پر بھارت اور افغانستان سے زیادہ ٹیرف عائد*
“`پاکستان29%٬ بھارت26%٬ بنگلہ دیش37% ٬سری لنکا44% ٬نیپال10% ٬بھوٹان10%٬مالدیپ 10%٬افغانستان10%ٹیرف لگایا گیا“`
`اتحادیوں سمیت تمام ممالک کو کم ازکم 10 فیصد ٹیرف دینا ہوگا`

*امریکا کا غیرملکی طلبہ کیلئے ویزا کا حصول مشکل بنانے کا فیصلہ*
“`وزیر خارجہ نے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواستیں دینے والوں کی چھان بین زیادہ سخت کرنے کا حکم دے دیا“`
`سفارتی مشنز کو ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی`

*”امریکی عوام بھاری قیمت چکائیں گے“ٹیرف وار پر متاثرہ ممالک کا ردعمل*
“`تازہ ترین محصولات عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں٬یورپی کمیشن“`
`ٹیرف سے کمزور ممالک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا،مشترکہ بیان`

*ایلون مسک نے ٹرمپ کا ساتھ بیچ راہ چھوڑ دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ*
“`ایلون مسک ”ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی“ کی سربراہی سے مستعفی ہوگئے٬اخبار“`
`فیصلہ اپنے کاروبار پر توجہ مرکوز رکھنے کیلئے کیا گیا٬رپورٹ`

*واشنگٹن کا دشمن ”روس“ امریکی ٹیرف سے محفوظ کیوں رہا؟*
`امریکی پابندیاں پہلے ہی سے روس پر عائد ہیں٬وائٹ ہاؤس کی وضاحت`

*لاہور ہائیکورٹ: شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی خاتون اور آشنا بری*
“`عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا“`
`اعلیٰ عدلیہ کے اصولوں کے مطابق اگر کیس میں شک پایا جائے تو فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے، فیصلہ`

*پنجاب میں جنگلات کی سیٹلائٹ سے 24 گھنٹے نگرانی کا آغاز*
“`آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ہو سکے گی“`
`پنجاب جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا`

*زمین کا کوئی کونہ نہ بخشا! ٹرمپ نے غیر آباد جزیرے پر بھی ٹیرف لگا دیا*
“`انٹارکٹیکا کے قریب غیر آباد آسٹریلوی جزیرے پر محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا“`
`اقدام پر آسٹریلوی وزیر اعظم کی جانب سے شدید ردعمل`

*وفاقی بجٹ کی تیاری:آئی ایم ایف ٹیم کل اسلام آباد پہنچے گی*
“`دورہ 4 اپریل سے شروع ہوگا اور آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے“`
`مالیاتی حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین مل کر بجٹ تجاویز تیار کریں گے`

*آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے حتمی مراحل میں داخل*
“`آذربائیجان کے وزیر برائے اکانومی اگلے ہفتے اسلام آباد آئیں گے“`
`آذربائیجان کے صدر کے 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کے دورے کا امکان ہے`