*پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی*
ٹکٹ سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شروع ہو گی
آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے حاصل کی جا سکیں گی
پاکستان سپر لیگ چار شہروں راولپنڈی، کراچی، لاہور اور ملتان میں کھیلی جائے گی
پی ایس ایل کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں 18 مئی کو کھیلا جائے گا
پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کیلئے عام ٹکٹ کی قیمت 650 روپے مقرر کی گئی ہے
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان افتتاحی میچ کے ٹکٹ 1000 روپے سے 8500 روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔