خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کوبتایا ہےکہ عیدالفطر کے موقع پر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کوبتایا ہےکہ عیدالفطر کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل کے ہمراہ خوشاب شہر اور جوہرآباد شہر کی عیدگاہوں اور سیاحتی مقامات کنہٹی گارڈن،ڈیپ شریف،امب شریف،اوچھالی جھیل،کھبیکی جھیل،نزد پل دریائے جہلم و دیگر سیاحتی مقامات پر اپنے پیاروں سے دور رہ کر اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس کو ٹوٹل 1561 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 489 ایمرجنسی کالز تھیں عید کے ایام میں128 روڈ ٹریفک حادثات،307 میڈیکل ایمرجنسیز،10 آتشزدگی کے واقعات،4 کرائم کے واقعات،40 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں موقع پر 188 معمولی متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی جبکہ 336 زیادہ متاثرہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 526 متاثرین کو ریسکیو کیا عیدالفطر کے ایام میں بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 38 مریضوں کو منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔