131

‏بلی تو اب تھیلے سے باہر آئی ہے ……!!

‏بلی تو اب تھیلے سے باہر آئی ہے ……!!

کٹھ پتلی حکومت نے عدم اعتماد رولنگ کیس کھولنا ہے سو بسم اللہ، لیکن پھر ملک کے اصل غدار تیار رہیں مقدمے کے ٹرائل کے دوران سائفر، امریکی سازش، سندھ ہاؤس میں لگنے والی منڈیوں اور بہت سے چھپے ہوئے راز اور چہرے عدالتی کاروائی کا حصہ بنیں گے، آرٹیکل 6 کے محرکات ڈسکس ہوں گے، 90 دن کے اندر الیکشن نہ کروانے پر بھی آرٹیکل 6 کی بات ہو گی پنجاب اور خیبرپختونخواہ الیکشن 90 دن کے عدالتی حکم کے باوجود نہ کروانے پر بھی آرٹیکل 6 لگے گا الیکشن کمشنر و جنرل باجوہ گٹھ جوڑ اور سہولتکاروں پر بھی آرٹیکل 6 لگے گا بلے کا نشان چھین کر، من پسند آر آوز کی اجازت دے کر انتخابات کو متنازع بنانے والوں پر بھی آرٹیکل 6 لگے گا جھوٹا حلف اٹھانے پر فارم 47 والوں پر بھی آرٹیکل 6 لگے گا اور پھر آپ کے لیے پھندے بھی کم پڑ جائیں گے۔

سائفر تو ویسے ہی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے پاس اپریل 2022 سے پڑا ہے جس میں چیف جسٹس کو میری طرف سے سازشی سائفر کے محرکات اور کرداروں کی فوری تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی چیف جسٹس صاحب اتنے ہی آئین، جمہوریت اور قانون پسند بنتے ہیں تو میری درخواست سے کاروائی شروع کر دیں۔

نہ ہی عمران خان پی ڈی ایم کا کوئی لیڈر ہے اور نہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف پی ڈی ایم کی کوئی جماعت ہے پی ڈی ایم کوتاہ قد لیڈران اور آمروں کی پیداوار ٹولہ ہے جس کی بقاء چکنے، ڈیلوں، کرپشن، لوٹ مار اور این آر اوز میں ہے، لندن کے کمروں میں بیٹھ کر ملک کے خلاف سازشیں کر کے این آر او لے کر اپنے کرپشن کیسز دنوں میں معاف کروانا اور جعلی مینڈیٹ پر منتخب حکومتیں گرانا ہے اور یہ پاکستان اور اس کی عوام سے اصل غداری ہے۔

عمران خان 90 فیصد پاکستانی عوام کا پسندیدہ لیڈر ہے جو ساری ڈیلز اور این آر اوز مسترد کر کے حقیقی جمہوریت اور اس کی بقا اور عوام کے حقوق کے لیے قید و بند میں رہنے کو مقدم سمجھتا ہے، پاکستان تحریکِ انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔
قاسم خان سوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں