خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)عیدالفطر کے ایام میں بھی ریسکیو1122 خوشاب کا عملہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)عیدالفطر کے ایام میں بھی ریسکیو1122 خوشاب کا عملہ الرٹ رہا۔ریسکیو1122 نے عیدالفطر کے دنوں میں ایمرجنسی پر بروقت ریسپانس کیا۔ عوام الناس کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کے بارے میں بتایاگیا تاکہ روڈ ٹریفک حادثات میں کمی ممکن ہو سکے۔عید کے پرمسرت موقع پر اپنے پیاروں سے دور رہتے ہوئے ریسکیو عملہ عوامی خدمت میں پیش پیش رہا۔ جوہرآباد اور خوشاب کے مختلف مقامات پر ریسکیو موٹر بائیک سٹاف تعینات رہا۔ نزد پل دریائے جہلم اور سیاحتی مقامات کھبیکی جھیل،اوچھالی جھیل،کنہٹی گارڈن و دیگر مقامات پر بھی ریسکیو عملہ اپنے فرائض سر انجام دیتارہا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجئینیر حافظ عبدالرشید کی طرف سےمنچلوں کو عید کے موقع پر ون ویلنگ سے گریز کرنے اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئ۔