104

میلسی ،ملتان روڈ کھنڈر بن گیا۔روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑگئے۔حادثات معمول بن گئے۔ سڑک نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ۔

میلسی ،ملتان روڈ کھنڈر بن گیا۔روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑگئے۔حادثات معمول بن گئے۔ سڑک نئے سرے سے تعمیر کرنے کا مطالبہ۔

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق میلسی ملتان روڈ عرصہ دراز سے مقامی سیاستدانوں کی باہمی چپکلش اور تختیاں اپنے نام کی لگانے اور کریڈٹ خود لینے کے چکر میں نظر انداز کیا جارہاہے اور مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ روڈ پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ۔ یہ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔جس کی وجہ سے اچھی بھلی گاڑیاں کھٹارہ بن کر رہ گئی ہیں ۔روڈ پر بنے ان گڑھوں کی وجہ سے تقریباؔ روز حادثات پیش اتے رہتے ہیں ۔ اس کھنڈر نما روڈ کی وجہ سے شہری اپنے جانی و مالی نقصان برداشت کرنے پر مجبور ہیں ۔ مصروف ترین روڈ ہونیکے باوجود مقامی ضلعی و صوبائی حکومتیں اس مسئلے کو نظر انداز کیے ہوئے ہیں۔
شہریوں نے تمام ذمہ داران سے میلسی ملتان روڈ کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ وہ جانی و مالی نقصان سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں