وہاڑی( بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی)تھانہ ٹھینگی کی حدود میں خاتون تسلیمہ حبیب راؤ کی زمین پر بااثر افراد کی
وہاڑی( بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی)تھانہ ٹھینگی کی حدود میں خاتون تسلیمہ حبیب راؤ کی زمین پر بااثر افراد کی فبضہ کی کوشش متاثرہ انصاف کی فراہمی کے لیے وہاڑی پریس کلب وہاڑی پہنچ گئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام تسلیمہ حبیب راؤ ہے ضلع وہاڑی اڈا ٹھینگی کی میں رہنے والی ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آپ کہتی ہیں کہ میں عورتوں کے لیے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہوں وہاڑی کی اس عورت کو بھی اپ کے دیکھیں کسی اپنے نمائندے کو بھیجیں میرے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے میرے اوپر جھوٹی سیاسی مخالفین کی جانب سے جھوٹی ایف ائی ار کروائی جا رہی ہے میرے مخالفین نزاکت ولد شوکت علی اور اسکے ساتھی میرے بھائی کی زمین پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں اور مجھے ہراساں کیا جارہا ہے نزاکت ایک بااثر ہے اور مجھے دھمکیاں دے رہا ہے کہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ میرا داماد ہے تم میرا کچھ نہیں کر سکتے مجھے سیاسی بیس پر بلیک میل کیا گیا ہے میں نے کچھ دن پہلے تھانہ ٹھینگی میں درخواست دی تھی کہ نزاکت ہماری زمین پر قبضے کی کوشش کررہا ہے لیکن میری درخواست کے چند بعد مجھ پر ہی جھوٹی ایف آئی آر درج کردی گئی میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی میرا آئی جی پنجاب،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ میری داد رسی کی جائے مجھ پر دی گئی جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے اور بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے