90

جانوروں کے بھی احساسات ھوتے ھیں اب تو آئے روز ویڈیو ھم دیکھتے ھیں۔لیکن ھم جانوروں سے بھی گئے گزرے انسان ھیں۔غزہ میں جلتے معصوم بچے دیکھکر بھی ھماری غیرت نہیں جاگ رھی وہ کہ رہے ھیں کہ معاف نہیں کریں گے ھم سب کوفیوں کی صف میں ھوں گے۔حضرت امام زین

جانوروں کے بھی احساسات ھوتے ھیں اب تو آئے روز ویڈیو ھم دیکھتے ھیں۔لیکن ھم جانوروں سے بھی گئے گزرے انسان ھیں۔غزہ میں جلتے معصوم بچے دیکھکر بھی ھماری غیرت نہیں جاگ رھی وہ کہ رہے ھیں کہ معاف نہیں کریں گے ھم سب کوفیوں کی صف میں ھوں گے۔حضرت امام زین العابدین علیہ اسلام کا فرمان ھے کہ مجھے سب سے زیادہ دکھ کوفیوں کی خاموشی پر ھوا۔جو ظلم وستم دیکھتے رہے لیکن خاموش رھے۔میں نے پہلے بھی ایک کالم میں ایک حدیث مبارکہ نقل کی تھی کہ ایک بستی کے عذاب کا فیصلہ ھوا تو فرشتوں نے عرض کی یا اللہ اس بستی میں فلاں فلاں شخص بھی ھے جو ہر وقت تیری عبادت وریاضت میں مصروف رھتا ھے۔کیا اسکو بھی الٹ دیں۔فرمایا اس بدبخت کو سب سے پہلے عذاب دو اس کے سامنے حدود اللہ پامال ھوتی رھیں اسکو ایک دفعہ بھی غیرت نہ آئی کہ انکو روکتا۔مفہوم۔۔۔
تو مسلمانوں یہ جو ظلم وستم پر خاموشی ھے نہ یہ باعث عذاب ھے۔یہ کہنا کہ ھم کیا کریں۔ھم سب کچھ کرسکتے ھیں۔ھم حکومت کو اپنے بھائیوں کی مدد پر مجبور کرسکتے ھیں ھم اپنی فوج کو اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے مجبور کرسکتے ھیں۔کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لے اپنے کمانڈوز فلسطین بھیجے۔پاکستان کہیں نہیں جارھا۔استحکام فلسطین آپریشن کریں۔ٹی ٹی پی کے غنڈوں کو فلسطین بھیجا جاسکتا ھے۔تاکہ انکا شوق جہاد پورا ھو۔ھم بہتدین فوج۔بہترین انٹلیجنس۔بہترین گوریلا جنگ لڑنے والے کمانڈوز رکھتے ھیں۔عرب بذدلوں کو بھی تیار کیا جاسکتا ھے۔اب کئی اسامہ بن لادن عرب شرزمین پر موجود ھیں۔جو ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں مجبور ھوکر خاموش بیھٹے ہیں۔روزانہ دلسوز تصاویر ویڈیو دیکھکر یارو زندگی اب بوجھ لگنے لگی ھے۔بے مقصد جانوروں کی طرح آئے کھایا پیا۔پیشاب کیا بس پھر قبر کے حوالے ھوجائے گے۔اور کوفیوں کی صف میں کھڑے حساب دیں گے۔وہ تصویر جو چند دن کے بچے کی جعلی لاش کی ھے۔اسکو دیکھکر تو مجھے جینا حرام لگتا ھے۔یہ یہودونصاری کا شوسل میڈیا جس پر ایسی تصویر انکے نام نہاد معیار پر نہیں اترتی جبکہ فحش فلمیں انکے معیار پر پورا اترتی ھیں ایسی خنزیر قوم جن کے ھر چوتھے بچے کے باپ کا پتہ نہیں وہ غزہ کے مسلمانوں کے معصوم بچوں کا قتل عام کررھی ھے۔معصوم بچے پکار رھےھیں یارسول اللہ ﷺتیری امت نے ہمیں مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ھے۔عرب جن کو آپ ﷺکی وجہ سے عزت ملی تھی آج وہ دنیا کی دولت اور عیش وعشرت میں کفار کو بھی مات دے چکے ھیں لیکن غیرت انکی مرچکی ھے۔معصوم عورتیں پکار رھی ھیں۔کہاں ھیں صلاح الدین ایوبی کے جانشین۔؟؟انکی چیخ وپکار بموں اور آگ ۔دھواں۔دھول میں کہیں گم ھوجاتی ھیں۔کوئی نہیں سن رھا۔پاکستانیوں آج نو محرم ھے کل دس محرم ھوگی۔ھم سب اپنے اپنے عقیدے کے مطابق یاد شہدائے کربلا کی محافل منعقد کررھے ہیں۔لنگر تقسیم ھورھا ھے بلکہ ضائع ھورہا ھے اتنا لنگر ھے کہ لوگ اب ضائع کررھے ہیں۔لیکن یہ چند ہزار میل دور میدان کربلا سجی ھے۔ آج 61ہجری کے بعد1446ہجری میں مسلمانوں یاد رکھنا کوفہ سے کربلا کا فاصلہ 95کلومیٹر ھے۔اور اس وقت یقنا یہ فاصلہ بہت زیادہ تھا لیکن کوفیوں کو معافی نہیں ملے گی۔آج فلسطین کا چند ہزار کلومیٹر تو چند گھنٹوں میں اب ھم طے کرسکتے ھیں پھر ھمیں کیسے معافی ملے گی۔؟؟؟؟؟اٹھو کہ توبہ کے دروازے بند ھوجاھیں۔اور آخری ہچکی آجائے اس سے پہلے کچھ کر گزرو۔۔۔۔۔؟؟؟
دل کی بات
خ ح شہزاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں