خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب بر تھ کا محرم الحرام کے انتظاما ت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ خوشاب۔صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب برتھ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا، ڈی پی او توقیر محمد نعیم،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خالد عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر اعجازاحمد ملک،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرحافظ عبدالرشید، محکمہ صحت، سوئی گیس، فیسکو اور بلدیاتی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر نے ضلع بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے انتظامی و سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر مواصلات کو ضلع کی جغرافیائی و امن واما ن کی مجموعی صورتحال اور انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر مواصلات نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی کے بروقت ریسپانس کیلئے محکمہ صحت، ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکمے ایک دوسرے سے رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ بم ڈسپوزل سکواڈ اور وین کو تما م ضروری سازو ساما ن سمیت ہمہ وقت چوکس رکھیں۔صوبائی وزیر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ تما م ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے اور ہسپتالوں کے عملہ کو24گھنٹے الرٹ رکھا جا ئے۔انھوں نے میو نسپل کمیٹی اور بلدیاتی اداروں کے افسران کوہدایت کی کہ جلو سوں کے راستوں میں ڈرینج اور نا لیوں کی صفائی ستھرائی کے کا موں کو ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھا جا ئے تا کہ اگر بارشیں ہو جائے تو سٹرکوں پر پانی کھڑا نہ ہو سکے۔انہوں نے واپڈا حکا م کو ہدایت کی کہ واپڈا کی ٹیمیں جلو سوں کے ہمرا ہ رہیں۔اجلاس میں ڈی پی او تو قیر محمد نعیم نے صوبائی وزیر کو سیکورٹی پلا ن سے متعلق بریفنگ دی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]