خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر پینل کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری ، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز عینوں تھل میں بھی ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا شجر عباس خان بلوچ کی زیر صدارت منعقدہ اس پروقار تقریب میں ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او آفس ملک احمد خان بھی زینت محفل تھے ۔ تقریب میں اساتذہ کرام، طلبا، نمائندہ والدین اور مقامی سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلع خوشاب میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری اور نونہالان وطن کی فلاح بہبود کے لیے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی کاوشوں کو مثالی اور قابل تقلید قرار دیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے فروغ کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے سکول ہذا میں اپنی مدد ْپ کے تحت سولر پینل کی تنصیب پر رئیس مدرسہ شجر عباس خان بلوچ اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں اپنی مدد آپ کے تحت سولر پینل کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری ، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز عینوں تھل میں بھی ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا شجر عباس خان بلوچ کی زیر صدارت منعقدہ اس پروقار تقریب میں ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ اور سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ای او آفس ملک احمد خان بھی زینت محفل تھے ۔ تقریب میں اساتذہ کرام، طلبا، نمائندہ والدین اور مقامی سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ نے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ضلع خوشاب میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری اور نونہالان وطن کی فلاح بہبود کے لیے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان کی کاوشوں کو مثالی اور قابل تقلید قرار دیا ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے فروغ کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے سکول ہذا میں اپنی مدد ْپ کے تحت سولر پینل کی تنصیب پر رئیس مدرسہ شجر عباس خان بلوچ اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔