ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے اوور چارجنگ ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا حکم دے دیا۔اس ضمن میں سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض کی قیادت میں 45 گاڑیوں کی انسپکشن کی گی ،زائد کرایہ وصول کرنے پر 4000 روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کرایا گیا، زائد کرایہ وصولی پر 10 گاڑیوں کے چالان، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور 2 گاڑیاں کو بند کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ہدایت کی کہ سیکرٹری آر ٹی اے عوام سے لیا گیا اضافی کرایہ فوری واپس کرائیں۔ڈی سی محمد نعیم سندھوعید تعطیلات کے دوران اسکواڈز مسلسل فیلڈ میں رہیں گے، لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ مسافروں سے زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ٹرانسپورٹرز مقررہ کرایہ ہی وصول کریں۔ شہری زائد کرایہ وصولی کی شکایات فوری درج کرائیں، انتظامیہ موقع پر کارروائی کرے گی۔