فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ رمضان المبارک ھمیں دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے اور ایثار وقربانی کا درس دیتا ھے۔اسلام
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
رمضان المبارک ھمیں دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے اور ایثار وقربانی کا درس دیتا ھے۔اسلام نے غریبوں کا سب سے زیادہ خیال رکھا ھے۔صدقات۔خیرات۔زکوة اور فطرانہ کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کا ایک بہترین نظام صرف اسلام کے پاس ھے۔ان خیالات کا اظہار محمد علی کلاسن نے ابرار ضیاء۔فیصل یعقوب۔ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈاکٹر ظہور احمد کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد کے وزٹ کے دوران کیا۔جہاں پر غریب بچوں میں المصطفے فاؤنڈیشن کی طرف سے عیدی تقسیم کی گی۔چائلڈ پروٹیکشن کی انتظامیہ نے المصطفی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ ھر سال المصطفے فاونڈیشن بچوں میں خوشیاں تقسیم کرتی ھے۔