*15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ*
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
*15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ*
بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔
گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔