ایس ایچ او تھانہ جیکسن
ایس ایچ او تھانہ جیکسن خواب خرگوش کے مزےلینے میں مصروف۔
تمام جرائم پیشہ عناصرکاراج پورے جیکسن تھانے کی حدود میں بھرپورطریقے سےقائم۔
کراچی(کرائم رپورٹر عابد ظفر )جیکسن تھانےکی حدودکے کونےکونے میں جرائم پیشہ عناصرکاراج بھرپورطریقےسےقائم۔
نچلاطبقہ سمیت ایس ایچ او تھانہ جیکسن مٹھل شر تک نوٹ بٹورنےمیں مصروف عمل۔
انٹیلیجینس اہلکاروں کی بھی پانچوں انگلیاں گھی میں اورسرکڑاہی میں۔
خفیہ اطلاعات کےمطابق پورے جیکسن تھانےکی حدودکے چاروں اطراف میں جواسٹہ،منشیات سمیت گٹکےماوےکی بناوٹ،سپلائ اورخریدوفروخت بھی زوروشورسےجاری۔
خفیہ اطلاعات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدودعلاقہ،عمرخان روڈ،نالے والی گلی میں بدنام زمانہ جوۓ سٹے کابےتاج بادشاہ مجیب لنگڑے کاجوۓ سٹے کابڑانیٹ ورک عرصہء دراز سے قائم۔
انٹیلیجینس ایجنسیوں سمیت ٹاسک فورس بھی ناکام۔
متعددبارنشاندہی کرانے کے باوجودمجیب لنگڑاکےخلاف تاحال کوئ خاطرخواہ کاروائ عمل میں نہ لائ جاسکی۔
خفیہ اطلاعات کے مطابق مجیب لنگڑےکایہ کھیل،علاقہ پولیس کی مکمل سرپرستی میں چل رہاہے،جسکی بدولت جواریوں کو بلاخوف وخطرکھیلنےکی آزادی حاصل ہے۔
خفیہ اطلاعات کےمطابق صرف مجیب لنگڑے کاہی نہیں بلکہ شیرزمان نامی شخص کابھی جواسٹہ،چھکاچرخی کاتماشہ کھلے عام جیکسن کی حدودمیں جاری ہے۔
خفیہ اطلاعات کےمطابق جیکسن تھانے کی حدودمیں صرف جواسٹہ ہی نہیں بلکہ گٹکے ماوےکاجادوبھی سرچڑھ کربول رہاہے۔
خفیہ اطلاعات کےمطابق جیکسن تھانے کی حدودکےمختلف علاقوں میں خالدکچھی,عرفان کچھی،مخدودسمیت دیگرافرادبھی گٹکےماوےکےکالے دھندےکی بناوٹ،خریدوفروخت،اورسپلائ میں مصروف عمل ہیں،صبح سویرےہوتے ہی پورے جیکسن کی حدودسےلے کرکیماڑی کےآخری کونےتک گٹکےماوےکی سپلائ شروع ہوجاتی ہے۔اوراس کالےدھندےمیں ملوث اوراسکےسپلائروں کےمزیدنام اورانکےٹھکانےاگلی خبرمیں شائع کۓجائیں گے۔
جیکسن تھانےکی حدودمیں تاحال جرائم پیشہ عناصرکی سرگرمیاں بہت تیزی سےجاری ہیں کیونکہ یہاں انکےغیرقانونی کالے دھندوں کو علاقہ پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہےلیکن علاقہ عوام بدامنی کاشکارہوئ ہوئ ہے۔نوجوان نسل کی صحت اورمستقبل دونوں خطرےمیں ہیں۔علاقہ عوام جرائم کے اس بڑھتےہوۓ طوفان سےبچنےکی تدبیریں سوچ رہی ہےاورحکومت وقت سےالتجاکررہی ہے کہ خدارا!اگراب بھی مقررہ وقت پرٹھوس اقدامات نہیں کۓگۓتو یہ جرائم پیشہ عناصرپورےجیکسن تھانے کی حدودکوجرائم کاگڑھ بناکرخودمافیاکاکردارپیش کرنےلگیں گے,لہذاجلدازجلدانکے قدم جیکسن تھانےکی حدودمیں جمنےسےروکےجائیں اورانکےخلاف سخت سے سخت کاروائ کرتےہوۓپورےجیکسن کی حدودسےجرائم کاخاتمہ کیاجاۓ۔