تھانہ خزانہ کی حدود میں افغان مہاجر قبضہ مافیا کی غنڈہ گردی – حاجی نور زمان آفریدی کی فریاد
تھانہ خزانہ کی حدود میں افغان مہاجر قبضہ مافیا کی غنڈہ گردی – حاجی نور زمان آفریدی کی فریاد
پشاور: نیو گڑھی ایراب غاڑہ علاقے میں واقع حاجی نور زمان آفریدی کے سات مرلے مکان پر قبضے کی کوشش، نام نہاد صدر افغان مہاجر ذاکر نوسرباز کی بلیک میلنگ عروج پر۔
معزز کاروباری شخصیت حاجی نور زمان آفریدی کے مطابق ذاکر نامی شخص جعلی اسٹامپ پیپرز اور جعلی مختار ناموں کے ذریعے نوسربازی کا جال بچھا کر ان کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ مذکورہ مکان کو کرایہ پر دیا گیا ہے، تاہم قبضہ مافیا کے افراد مسلح بدمعاشوں کے ذریعے انہیں بلیک میل کر رہے ہیں۔
حاجی نور زمان آفریدی کا کہنا ہے کہ ذاکر مختلف بااثر بدمعاشوں کے ساتھ مل کر دھمکیاں دیتا ہے اور لوگوں کو یہ کہہ کر خوفزدہ کرتا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسران اس کے دوست اور رشتہ دار ہیں۔ اس مافیا کی دھمکیوں اور غیر قانونی کارروائیوں کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔
حاجی نور زمان آفریدی نے آئی جی خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر ایف آئی اے، سی سی پی او پشاور، ایس ایس پی آپریشن، ایس پی رورل، ڈی ایس پی خزانہ اور ایس ایچ او خزانہ سمیت تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ افغان مہاجر قبضہ مافیا ذاکر اور اس کے مسلح ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
رابطہ برائے معلومات
03005776860